جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں لوگوں کو کورونا وائرس کی خطرناک لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے لیے دنیا بھر کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خطرے سے نپٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بدھ کے روز جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں کہا، "ہم وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے کبھی بھی بہتر پوزیشن میں نہیں تھے۔" Covid-19 virus will take more dangerous in future: WHO
ڈبلیو ایچ او کے مطابق 5 سے 11 ستمبر کے دوران دنیا بھر میں نئے کیسز کی تعداد گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہو کر 3.1 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نئی ہفتہ وار اموات کی تعداد 22 فیصد گر کر صرف 11,000 رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری پر قابو پالیا جائے اور اپنی تمام محنت کا صلہ حاصل کیا جائے۔
ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی تکنیکی سربراہ ماریا وان کیرخوو نے کہا "یہ وائرس اس وقت پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ درحقیقت، ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کیے جانے والے کیسز کی تعداد بہت کم ہے۔"