لندن: محققین نے جمعرات کو خبردار کیا کہ کوویڈ 19 کے مریضوں میں انفیکشن ہونے کے بعد کم از کم 18 ماہ تک موت کا خطرہ رہتا ہے۔ یوروپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے جریدے کارڈیو ویسکولر ریسرچ میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق، کوویڈ کے مریضوں میں غیر متاثرہ لوگوں کے مقابلے میں قلبی عوارض پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے ان میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے پروفیسر ایان سی کے وونگ نے کہا کہ نتائج بتاتے ہیں کہ شدید بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد کم از کم ایک سال تک COVID-19 کے مریضوں کی نگرانی کی جانی چاہیے۔ متاثرہ افراد کے انفیکشن کے بعد پہلے تین ہفتوں میں مرنے کے امکانات 81 گنا زیادہ ہوتے ہیں اور 18 ماہ کے بعد تک غیر متاثرہ افراد کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ۔