اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Amla is Beneficial for Health: سردیوں میں آملہ کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند - آملہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے

آملہ میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماری سے کافی حد تک محفوظ رکھتی ہے۔

سردیوں میں آملہ کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے
سردیوں میں آملہ کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے

By

Published : Dec 3, 2022, 11:12 AM IST

حیدرآباد: آملہ کو صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ تاہم سردیوں میں اس کا استعمال صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ آملہ میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے، ایسے میں اگر کوئی روزانہ آملہ کا استعمال کرے تو وہ دل کی بیماری سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ آملہ میں موجود وٹامن سی ایتھروسکلروسیس جیسے امراض کو جسم سے دور رکھتا ہے جس میں چربی، کولیسٹرول جیسے گندے مادے جمع ہوتے ہیں۔

آملہ ان لوگوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو منہ کے چھالوں سے پریشان ہیں۔ ایسے لوگوں کو آملہ کا رس پینا چاہیے۔ اس کے علاوہ آملہ کا استعمال دانتوں اور مسوڑھوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

آملہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ایک مفید دوا ہے۔ اس میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ سردیوں میں آملہ کا استعمال صحت کے لیے کافی بہتر ہوتا ہے۔

  • باقاعدگی سے کچا آملہ کھانے یا اس کا جوس پینے سے نہ صرف منہ کی صحت برقرار رہتی ہے بلکہ مسوڑھے بھی صحت مند رہتے ہیں اور سانس کی بو کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔
  • آملہ ایک ریشہ دار پھل ہے جس میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے اس لیے یہ نظام انہضام کو صحت مند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صحت مند نظام ہاضمہ مضبوط میٹابولزم بناتا ہے جس کی وجہ سے جسم نہ صرف کئی طرح کی بیماریوں سے دور رہتا ہے بلکہ وزن کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔
  • آملہ کا جوس پینے اور کھانے سے غذائی اجزاء کو بہتر طور پر جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • آملہ کا باقاعدہ استعمال سے کولیسٹرول اور دل کے امراض میں آرام ملتا ہے۔
  • آملہ جسم میں موجود نقصان دہ مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
  • آملہ میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ اس کے استعمال سے آسٹیوپوروسس، گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے مسائل میں بھی آرام ملتا ہے۔
  • آملہ میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے یہ جلد اور بالوں کو صحت مند، مضبوط اور خوبصورت رکھنے کا بھی کام کرتا ہے۔ یہ جلد کے خراب خلیوں کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ چونکہ آملہ خون صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے، اس لیے یہ کئی مسئلے کو جڑ سے ختم کرتا اور جلد کو چمکدار بناتا ہے

مزید پڑھیں:

آملہ میں کرومیم بھی پایا جاتا ہے جس کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آملہ کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو کرنا چاہئے کیوں کہ آملہ ان کے صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ آملہ میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو خون کو صاف کرنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ چہرے پر مہاسوں کے مسئلے کو بھی دور کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details