حیدرآباد: اس وقت پوری دنیا میں کینسر کے کیسز میں تیزی اضافہ ہورہا ہے۔ ان کینسر کے کسز میں اب کولون کینسر کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ کولن کینسر جسے کولوریکٹل (بڑی آنت) کینسر بھی کہا جاتا ہے، حالانکہ ابھی تک کولون کینسر کی صحیح وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے لیکن نوجوان اس کینسر کا زیادہ شکار ہورہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔
کولن کینسر کی وجوہات
کولون کینسر کے زیادہ تر معاملات جینیاتی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیزی سے بڑھتے ہوئے موٹاپے، سرخ گوشت کا زیادہ استعمال، تمباکو نوشی، الکحل اور چینی کا زیادہ مقدار میں استعمال اس کے علاوہ رفع حاجت کی بدلتی عادات کی وجہ سے بڑی آنت کے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان وجوہات کی وجہ سے ملاشے کے اندرونی حصے میں صحت مند خلیے تبدیل ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور قابو سے باہر ہو جاتے ہیں، اس تبدیلی کی وجہ سے بڑی آنت میں رسولی بن جاتی ہے جسے کولون کینسر کہا جاتا ہے۔