اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Intranasal Covid Vaccine Approved بھارت بائیوٹیک کی انٹرانیزل کو منظوری

مرکز نے جمعہ کو بھارت بائیوٹیک کی انجیکشن سے پاک انٹراناسل کووڈ ویکسین کو بوسٹر ڈوز کے لیے منظوری دے دی ہے۔

بھارت بائیوٹیک کی انٹرانیزل کو منظوری
بھارت بائیوٹیک کی انٹرانیزل کو منظوری

By

Published : Dec 23, 2022, 3:52 PM IST

نئی دہلی: مرکز نے جمعہ کو بھارت بائیوٹیک کی انجیکشن سے پاک انٹراناسل کووڈ ویکسین کو بوسٹر ڈوز کے لیے منظوری دے دی ہے۔ ناک کی ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے منظور کی گئی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ابتدائی مرحلے میں بوسٹر ڈوز کے لیے ویکسین دستیاب ہوگی۔ Centre approves Bharat Biotech intranasal Covid vaccine for booster

ذرائع نے بتایا کہ ناک کی ویکسین کا استعمال بوسٹر ڈوز کے طور پر کیا جائے گا۔ اس درمیان توقع ہے کہ جمعہ سے کووڈ-19 ویکسینیشن پروگرام میں انٹرانزل کوویڈ ویکسین بھی شامل ہو جائے گا۔ Intranasal Covid Vaccine Approved

کوون ایپ میں آج سے ہی ناک کی ویکسین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارت نے جمعہ کے روز ملک میں نو اموات کے ساتھ 163 تازہ COVID-19 کیس رپورٹ کیے ہیں۔ فعال کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3,380 ہوگئی ہے۔ Centre approves Bharat Biotech intranasal Covid vaccine for booster

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے کورونا وائرس نے نئے سال سے قبل چین میں ایک بار پھر سے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے وہاں کی صورتحال مزید خراب ہے۔ دنیا بھر میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے بھی ملک میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ Intranasal Covid Vaccine Approved

ایک رپورٹس کے مطابق چین میں کووڈ زیرو پالیسی کو ہٹانے کے بعد سے حالات مزید بے قابو ہوگئے ہیں۔ کئی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چین میں ہسپتالوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ Centre approves Bharat Biotech intranasal Covid vaccine for booster

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details