حیدرآباد: بھارت میں ہر سال 7 نومبر کو کینسر سے متعلق آگاہی کا قومی دن منایا جاتا ہے، تاکہ لوگوں میں اس مہلک بیماری کے حوالے سے بیداری پیدا کی جاسکے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کینسر موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ ہے۔ کینسر میں مبتلا اور اس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ 2018 میں بھارت میں کینسر سے 15 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ Cancer is the second leading cause of death says WHO: National Cancer Awareness Day 2022
بھارت کے صحت اور خاندانی بہبود کے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ستمبر 2014 میں کینسر بیداری کا قومی دن منانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کینسر پر قابو پانے کے لیے ریاستی سطح پر تحریک بھی شروع کی اور میونسپل کلینک کو کینسر کی مفت ٹیسٹ کرنے کی بھی ترغیب دی تھی۔ اس دوران کینسر کی ابتدائی علامات اور اس کے علاج کے بارے میں لوگوں کے درمیان کتابیں بھی تقسیم کیے گئے۔ National Cancer Awareness Day 2022
کینسر کے کچھ اقسام کا علاج ممکن ہے اگر علامات کی جانکاری ابتدائی مراحل میں ہوجائے۔ کینسر کے مختلف علامات دیکھی جاتی ہیں۔ جس میں سے کچھ عام علامات ہیں۔ اگر آپ کو درج ذیل علامات میں سے کسی کا بھی سامنا ہو تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹرز سے مشورہ لینا چاہیے۔ Cancer is the second leading cause of death says WHO: National Cancer Awareness Day 2022
- آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں بغیر کسی وجہ کے مستقل درد کا ہونا۔
- بغیر کسی وجہ کے اچانک وزن کا کم ہونا
- ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا
- بار بار بخار کا آنا
- جلد کے رنگ یا ساخت میں تبدیلی
- جسم کے کسی بھی حصے میں گانٹھ پڑ جانا
- جسم کے کسی بھی حصے سے غیر معمولی مادہ یا خون کا بہنا
اگر آپ یا آپ کے قریبی فرد کو ان میں سے کسی بھی علامات کا سامنا ہو تو وہ کسی دوسرے مسائل سے بچنے کے لیے وقت ضائع کیے بغیر طبی مشورہ لینا چاہئے۔ ان علامات کا مطلب ہمیشہ کینسر نہیں ہوتا۔ ان میں سے بہت سی علامات دوسری بیماریوں کی بھی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔