خواتین میں پایا جانے والا بریسٹ کینسر نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔ بریسٹ کینسر ایک خطرناک بیماری ہے لیکن یہ لاعلاج نہیں ہے۔ اگر اس کا بروقت پتہ چل جائے تو علاج ممکن ہے۔ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ہر سال اکتوبر ماہ کو بریسٹ کینسر کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پوری دنیا کے لوگوں کو اس بیماری کی علامات اور علاج کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ Breast Cancer is not Incurable
بریسٹ کینسر لاعلاج نہیں ہے
دور حاضر میں طب کے میدان میں بہت ترقی ہوئی ہے لیکن عام لوگوں میں کینسر کا خوف اب بھی برقرار ہے۔ کینسر جسم کے کسی بھی کونے میں پھیل سکتا ہے، لیکن کینسر کے سبھی اقسام میں بریسٹ کینسر سرفہرست ہے۔ ویسے تو اس مرض کا بروقت پتہ چل جائے تو علاج ممکن ہے، لیکن اگر صحیح وقت پر اس کا علاج نہ کیا جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل بریسٹ کینسر بیداری ماہ کو پنکٹوبر کے نام سے بھی منایا جاتا ہے۔ یہ مہم پہلی بار 1985 میں امریکن کینسر سوسائٹی اور AstraZeneca نے شروع کی تھی۔ Breast cancer is not incurable
اعداد و شمار کیا کہتے ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پوری دنیا میں بریسٹ کینسر کے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی اگر اعدادوشمار پر بات کی جائے تو خاص طور پر بھارت کی خواتین میں بریسٹ کینسر کے کسز سب سے زیادہ ہیں۔ انڈین کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر 28 میں سے ایک عورت کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے۔ ساتھ ہی ورلڈ ہیلتھ سوسائٹی کے مطابق، سال 2018 میں بریسٹ کینسر کے تقریباً 1,62,468 کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 87,090 خواتین کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔