اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Bird Flu in Ranchi: رانچی میں برڈ فلو کی وجہ سے پرندوں کو مارنے کی مہم شروع

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقوں میں مرغیوں اور پرندوں کو مارنے کی مہم شروع کر دی گئی۔ Bird Flu in Ranchi

رانچی میں برڈ فلو، پرندوں کو مارنے کی مہم شروع
رانچی میں برڈ فلو، پرندوں کو مارنے کی مہم شروع

By

Published : Mar 6, 2023, 10:15 PM IST

رانچی: رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے پیر سے مرغیوں، بطخوں اور دیگر پرندوں کو مارنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اس وقت رانچی جیل چوک سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے علاقے کو انفیکٹڈ زون کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ تاہم شہر کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں، پرندوں اور انڈوں کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رانچی ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، محکمہ حیوانات اور رانچی پولیس کی ٹیمیں رانچی جیل موڈ، کرمٹولی، لوہراکوچہ اور آس پاس کے علاقوں میں مرغیوں کو مارنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ رانچی کے ڈپٹی کمشنر راہول کمار سنہا کے مطابق حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق متاثرہ مرغیوں، بطخوں اور پرندوں کو مار کر ڈسفوز کیا جاتا ہے۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق ان تمام مرغیوں اور پرندوں کے مالکان کو اس کا معاوضہ دیا جائے گا جن کے پرندے مارے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رانچی میں مرکزی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا کی سرکاری رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں مرغیوں کی موت کے بعد سبھی مرغیوں کا ٹیست کرایا گیا تھا جس میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد ماہی پروری اور حیوانات کی مرکزی وزارت نے ریاست کے چیف سکریٹری کو ایک خط بھیجا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ طے شدہ پروٹوکول کے مطابق تمام برڈ فلو کے حوالے سے ضروری کارروائی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مرکزی وزیر ارجن منڈا کی رہائش گاہ میں 55 60 رنگ کی دیسی مرغیاں پالی گئی ہیں۔ جہاں ایک ہفتے کے دوران تقریبا 45 سے زیادہ مرغیوں کی موت ہوگئی تھی، بعد ازاں شک کی بنیاد پر مرے ہوئے مرغیوں کے نمونے حیوانات کے محکمہ نے جانچ کے لیے بھوپال بھیجا تھا، جہاں سے برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details