کولکاتا: ملک بھر میں CoVID-19 کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے مرکز سے Covid-19 ویکسین کی 5.75 لاکھ خوراک کا مطالبہ کیا ہے بنگال محکمہ صحت نے 5.75 لاکھ خوراکوں میں سے پانچ لاکھ Covishield اور بقیہ 75 ہزار Covaxin کی مانگ کی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو COVID-19 ویکسین کے لیے درخواست بھیجا گیا ہے، تاکہ کورونا کے بڑھتے معاملات کے دوران ریاست کے لوگوں کو بوسٹر خوراک دیا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ حالانکہ لوگوں میں بوسٹر خوراک لینے میں ہچکچاہٹ ہے، حالیہ دنوں میں فعال کیسوں کی تعداد میں کمی سے ہچکچاہٹ مزید بڑھ گئی تھی۔ اس لیے ریاستی محکمہ صحت کو COVID-19 ویکسین کی بھاری اسٹاک واپس بھیجنا پڑا تھا۔ اس وقت ریاست میں COVID-19 ویکسین کا ذخیرہ محدود ہے اور امید کی جارہی ہے کہ تازہ کیسز کے درمیان بوسٹر ڈوز کی مانگ بڑھ سکتی ہے۔ لہذا، ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے 5.75 لاکھ خوراکوں کی مانگ کی ہے۔