حیدرآباد: بھارت کے زیادہ تر گھروں میں چائے ایک عام مشروب ہے، جس سے ان کا دن شروع ہوتا ہے۔ تاہم بھارت کے زیادہ تر گھروں یا دکانوں پر دودھ کی چائے ہی استعمال کی جاتی ہے، حالانکہ طبی لحاظ سے دودھ کی جائے سے کالی چائے صحت بخش مانی جاتی ہے۔ دودھ کی چائے کے مضر اثرات ہوتے ہیں، تاہم کالی چائے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ہیں لیکن اسے محدود مقدار میں استعمال کیا جائے تو ہی فائدہ ہوتا ہے۔ کالی چائے اینٹی آکسیڈنٹس، ٹینن، فائٹو کیمیکلز اور بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ اگر آپ خالی پیٹ کالی چائے پیتے ہیں تو یہ صحت کے لیے مفید ہیں۔ جیسا کہ ذیل میں بتایا گیا ہے۔ Benefits of drinking black tea on empty stomach
کالی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد
مضبوط قوت مدافعت
ہماری مضبوط قوت مدافعت ہمیں بدلتے موسم میں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ آلودہ شہروں میں رہتے ہیں تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کرنا ہوگا۔ کالی چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے یہ جسم کے دفاعی نظام کو بڑھانے میں کارآمد ہوتی ہے۔
کالی چائے ہارٹ کے لیے مفید ہوتی ہے
چاہے آپ کو دل کے مسائل ہوں یا ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول ان تمام امراض میں کالی چائے بہتر سمجھی جاتی ہے۔ ان تمام امراض والے لوگوں کو اپنی دن کی شروعات کالی چائے سے ہی کرنی چاہیے۔ کالی چائے کی پتیوں میں کثیر مقدار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔ Benefits of drinking black tea on empty stomach