حیدرآباد: دھنیا کو ہم اور آپ ایک مصالح کے طور پر جانتے ہیں، جو ہمارے کھانے کو ذائقے دار بناتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہدھنیا آپ کی صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہے۔ تو آج ہم اس مضمون کے ذریعے دھنیا کے بارے بتائیں گے۔ دھنیا میگنیج، آئرن اور میگنیشیم کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ دھنیا کے پتے وٹامن سی، وٹامن کے اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں کیلشیم، فاسفورس، پوٹیشیم، تھایمین، نیاسین اور کیروٹین بھی تھوڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ دھنیا کے پتے قدیم ترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہیں جو آپ کی ڈش کو مزید لذیذ اور غذائیت سے بھرپور بنا سکتے ہیں۔ دھنیا کے پودے کے تمام حصے کھانے کے قابل ہوتے ہیں، لیکن تازہ، خوشبودار پتے اور خشک بیج ہمارے بھارتی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔
دھنیا کی پتوں کے حیرت انگیز فوائد
دھنیا خراب کولیسٹرول (LDL) کو کم کرتا ہے اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ نظام انہضام کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ دھنیا لیور اور آنتوں کی حرکت کو فروغ دیتا ہے۔ دھنیا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔ یہ انسولین کے اخراج کو متحرک کرتا ہے اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن کے الزائمر کے مرض کے علاج کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ دھنیا میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاتا ہے۔
دھنیا میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گٹھیا جیسی سوزش کی بیماریوں میں اچھا کام کرتا ہے۔ دھنیا کی اینٹی سیپٹک خصوصیات منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہیں اور آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتی ہے۔ دھنیا کے بیج خاص طور پر ماہواری کو کنٹرول کرنے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ یہ یادداشت کو بڑھاتا ہے، خون کی کمی کے شکار لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ دھنیا میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خون کی کمی کو وپری کرتی ہے۔
دھنیا کا استعمال کیسے کریں
آپ مختلف طریقوں سے دھنیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنی خوراک میں دھنیا شامل کرنے کے 3 سب سے عام طریقے ہیں۔