اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Alzheimer is Dangerous Disease: الزائمر کی تشخیص ایک آسان ٹیسٹ سے کی جا سکتی ہے - simple test for Alzheimer Disease

الزائمر کے حوالے سے ایک نئے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب ایک عام یورین ٹیسٹ کے ذریعے الزائمر جیسی بیماری کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

الزائمر کی تشخیص ایک سادہ ٹیسٹ سے کی جا سکتی ہے
الزائمر کی تشخیص ایک سادہ ٹیسٹ سے کی جا سکتی ہے

By

Published : Dec 7, 2022, 11:58 AM IST

حیدرآباد: الزائمر کے حوالے سے کئے گئے ایک نئے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 'ایک عام یورین ٹیسٹ کے ذریعے الزائمر جیسی بیماری کا ابتدائی مرحلے میں ہی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ یہ کم قیمت میں آسان ٹیسٹ ہے۔ تحقیق کے مطابق یورینری فارمک ایسڈ اس بیماری کے بارے میں جاننے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ Alzheimer can be diagnosed with a simple test

اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے محققین نے کئی ایسے مریضوں کا معائنہ کیا جن میں پہلے سے الزائمر کے مختلف اقسام موجود تھے۔ ان مریضوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک تھی جب کہ کچھ بہتر ہو رہے تھے۔ تحقیق میں پایا گیا کہ الزائمر کے کچھ مریضوں میں یورین فارمک ایسڈ کی سطح بلند تھی، اور جو لوگ صحت یاب ہو رہے تھے وہ ابتدائی مراحل میں تھے اور ان میں یورین فارمک ایسڈ کی سطح کم تھی۔ تاہم اس تحقیق سے یہ پتا چلا کہ کم قیمت والے پیشاب کے ایک ٹیسٹ سے الزائمر کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

الزائمر ایک ایسی چھپی ہوئی بیماری ہے جو آہستہ آہستہ انسان کو متاثر کرتی ہے اور بعد ازاں بڑی شکل اختیار کر لیتی ہے، جس میں مریض پھنس جاتا ہے۔ اس بیماری کا پتہ لگانے کے لیے آج بھی دماغ کا اسکین کیا جاتا ہے جو کہ ایک مہنگا اسکین ہے اور اس سے ریڈیئیشن کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ Alzheimer can be diagnosed with a simple test

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details