نئی دہلی: بھارتی فارما کمپنی میرین بائیوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی تمام پیداواری سرگرمیوں پر ازبکستان میں پیش آئے واقعات کے بعد روک لگا دی گئی ہے۔ اور کہا گہا ہے کہ ازبکستان میں کمپنی کے سیرپ پینے سے گزشتہ روز 18 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (CDSCO) کی جانب سے تمام مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔ All manufacturing activities of Marion Biotech Noida unit have been stopped after inspection
واقعے کے بعد اتر پردیش ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور سی ڈی ایس سی او کی ٹیم نے نوئیڈا میں واقع کمپنی کا مشترکہ معائنہ کیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ، "میرین بائیوٹیک کی نوئیڈا یونٹ میں تمام مینوفیکچرنگ سرگرمیاں معائنہ کے بعد کل رات روک دی گئیں۔" Marion Biotech Manufacturing Ban
سرکاری اداروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کھانسی کے شربت کے نمونے مینوفیکچرنگ کے احاطے سے لیے گئے ہیں اور انہیں جانچ کے لیے ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (RDTL)، چنڈی گڑھ کو بھیج دیا گیا ہے۔