نئی دہلی: دہلی حکومت کے مطابق، کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اور کافی آکسیجن بھی اسٹور کرلیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا، "ہم اپنی سطح پر انتظامات کر رہے ہیں۔ اگر کیسز مزید بڑھتے ہیں اور لوگوں کو مزید اسپتال میں داخلے کی ضرورت ہوگی، اس لیے ہم دہلی کے تمام سرکاری اسپتالوں کو مکمل طور الرٹ کردیا ہے۔ ہمارے پاس آکسیجن کی کافی گنجائش ہے اب کسی طرح کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ "عالمی سطح پر کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ دہلی میں کیسز بڑھیں گے۔ تاہم، ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ قسم زیادہ خطرناک نہیں ہے۔" اس سے قبل، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا تھا کہ "دہلی حکومت قومی دارالحکومت میں کوویڈ کے معاملات میں اضافے کی نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے"۔