ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈینگو کے معاملے میں مزید اضافہ ہورہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں جمعہ کے رو ڈینگو سے 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی ہیں۔ ملک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) کے مطابق، جنوبی ایشیائی ملک میں رواں ماہ ڈینگو کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس میں 7,190 کیسز اور 28 اموات ریکارڈ کی گئ تھی۔ 83 people died from dengue in Bangladesh
شنہوا نیوز ایجنسی نے ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے بتایا کہ ستمبر میں ڈینگو کے 9,911 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ اگست میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماری سے 3,521 افراد متاثر ہوئے تھے۔ ڈھاکہ کے ہسپتال اور کلینک ڈینگو کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈھاکہ میں ڈینگو کے 497 سمیت ملک میں کل 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی جی ایچ ایس کے مطابق رواں برس اب تک ڈینگو کے 23,282 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ 20,405 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ڈی جی ایچ ایس نے بتایا کہ ڈینگو سے اکتوبر کے مہینے میں اب تک 28، ستمبر میں 34، اگست میں 11، جولائی میں نو اور جون میں ایک موت واقع ہوئی ہے۔ Dengue Cases in Bangladesh