اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Foods To Avoid In Winter: سردیوں میں ان غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے - These foods should be avoided in winter

موسم سرما میں کھانے پینے کی اشیا بازاروں میں بڑے پیمانے پر دستیاب ہوتی ہیں اور لوگ بھی اپنے خوراک میں ان غذاؤں کا خوب استعمال کرتے ہیں۔ تاہم کچھ غذا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں جبکہ کئی صحت کو متاثر بھی کرتی ہیں۔ جس کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

سردیوں میں ان غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے
سردیوں میں ان غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے

By

Published : Jan 10, 2023, 12:40 PM IST

حیدرآباد: سردیوں میں کھانے پینے کے کئی اشیاں بازاروں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جس میں زیادہ تر پھل اور سبزیاں ہوتے ہیں۔ صحت بخش پھلوں اور سبزیوں کے درمیان کچھ ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جو کھانے میں ذائقے دار تو ہوتے ہیں تاہم کھانے کے بعد صحت کو مزید نقصاندہ پہنچاتے ہیں۔ اس لیے سردیوں میں کچھ چیزیں کھانا اچھا ہوتا ہے تو کچھ نقصاندہ جس کو کھانے سے آپ کو پرہیز کرنا چاہئے۔ اس مضمون میں کچھ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں جس کو سردیوں میں استعمال کرنے سے بچنا چاہئے۔ 7 foods and drinks to avoid in winter

ریفائنڈ چینی سے تیار شدہ مصنوعات

سردیوں میں ریفائنڈ چینی سے تیار شدہ چیزیں صحت کو نقصاندہ ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ سوزش کے شکار ہو سکتے ہیں، ساتھ ہی یہ چیزیں آپ کی قوت مدافعت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ کی قوت مدافعت کمزور ہے تو آپ آسانی سے موسمی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مٹھائی کھانے کا شوق ہے تو ریفائنڈ چینی سے بنی چیزوں کے بجائے موسمی پھلوں کا انتخاب کریں۔

تلی ہوئی اشیاء

سرد ہواؤں کے درمیان گرم کچوری، سموسے یا بریڈ پکوڑے مل جائیں تو زبان پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن ان چیزوں کو کھانے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ سردیوں میں میٹابولک ریٹ بہت کم ہوتا ہے۔ آپ ایسا کھانا اپنے دل کی تسلی کے مطابق کھا سکتے ہیں لیکن اس کے بعد کام کرنا مشکل ہو جائے گا، کیونکہ یہ کھانا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔7 foods and drinks to avoid in winter

چھاچھ

گرمیوں میں چھاچھ کا شمار ایک بہترین مشروب میں کیا جاتا ہے جو ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔ لیکن سردیوں میں ٹھنڈا چھاچھ پینے سے آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

ٹھنڈا ملک شیک

صحت کے لیے دودھ سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔ لیکن سردیوں میں ٹھنڈا اور ذائقے دار دودھ سے پرہیز کرنا چاہئے۔ موسم سرما میں گرم دودھ کا استعمال کرنا چاہئے، اس کے علاوہ دودھ میں ہلدی، بادام، یا زعفران کا استعمال کرنا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اور یہ موسمی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

مونگ پھلی کی چکی

سردیوں میں لوگ گڑ اور مونگ پھلی کی چکی کا بھی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ چکی کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہے، جسے اگر زیادہ کھایا جائے تو وزن بہت آسانی سے بڑھ سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا وزن کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو مونگ پھلی اور گڑ کی چکی کو کم کم مقدار میں استعمال کریں۔ 7 foods and drinks to avoid in winter

کولڈ ڈرنکس اور بازاری پھلوں کے جوس

کولڈ ڈرنکس جیسے مشروبات سردی یا گرمی دونوں موسم کے لیے بہتر نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بازار میں دستیاب ریڈی میٹ فروٹ جوس بھی صحت کے لیے نقصاندہ ہوتے ہیں۔ ان ریڈی میٹ فروٹ جوس میں بڑی مقدار میں شوگر ہوتی ہے جو صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

محفوظ شدہ خوراک

پیک شدہ یا محفوظ شدہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ محفوظ رہنے کی وجہ سے ان میں موجود غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو ایسی کھانوں سے الرجی بھی ہو سکتی ہے۔ 7 foods and drinks to avoid in winter

ABOUT THE AUTHOR

...view details