اردو

urdu

ETV Bharat / sukhibhava

Infertility Problem in Women کچھ مخصوص غذائیں جو خواتین میں تولیدی کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں

موجودہ مصروف ترین زندگی میں بہت سی خواتین کو بانجھ پن جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم کچھ سُپر فوڈز کو اپنی خوراک میں شامل کرکے تولیدی قوت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ Infertility problem in women

کچھ سپر فوڈز جو خواتین میں تولیدی کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں
کچھ سپر فوڈز جو خواتین میں تولیدی کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں

By

Published : Dec 16, 2022, 1:05 PM IST

حیدرآباد: آج کی مصروف طرز زندگی میں بہت سے جوڑوں کو بانجھ پن کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کچھ قدرتی طریقے آج بھی موجود ہیں جس کو اختیار کرکے اور طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لاکر تولیدی قوت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ حمل کی تیاری اور تولیدی قوت کو بڑھانے کے لیے مرد اور خاتون دونوں کو صحت مند وزن برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تولد کے لیے خواتین کو محفوظ اور فائدہ مند سُپر فوڈ کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جو ذیل میں درج کیے گئے ہیں۔ 5 Superfoods That Help Increase Fertility in Women

خواتین میں تولیدی بڑھانے کے لیے سپر فوڈز

انجیر:

انجیر غذائی ماہرین کی فہرست میں پہلا سپر فوڈ ہے۔ جو جسم میں انسولین کو کم کرنے کے لیے جانی جاتی ہے، انجیر PCOS میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے جو بانجھ پن کو دور کرتا ہے۔

انار:

انار میں اینٹی آکسیڈنٹ اور دیگر ضروری غذائی اجزاء جیسے وٹامن سی، وٹامن کے، فولیٹ اور بہت کچھ پائے جاتے ہیں۔ انار میں موجود فولیٹ اور زنک مردوں اور عورتوں دونوں میں قوت تولیدی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ وہ آپ کو فری ریڈیکلز سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتے ہیں، جو انڈے کے خلیات اور سپرم دونوں کو نقصان پہنچانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ پھل، سبزیاں، اناج اور نٹس جیسے میوے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

کاجو:

ایک مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ "کاجو میں بہت زیادہ مقدار میں زنک پایا جاتا ہے، جو جسم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ قوت تولیدی کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔" کاجو کے علاوہ آپ اپنی خوراک میں دال، چنا، دلیا، دہی، اور ڈارک چاکلیٹ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 5 Superfoods That Help Increase Fertility in Women

دال چینی:

دال چینی کا ایک عدد آپ کی چائے کے ذائقہ کو بڑھا سکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی خوراک میں شامل دال چینی قوت تولیدی کو بڑھا سکتی ہے؟ یہ مسالا میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور ماہواری کے معمول کو بھی منظم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

گائے کا دودھ:

ماہر غذائیت کے مطابق گائے کا دودھ حمل کے دوران کافی مفید ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ’’ڈیری میں سیچوریٹڈ چکنائی کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو تولیدی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘‘۔ اس کے علاوہ، ان کے چربی میں گھلنشیل وٹامنز جیسے وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن ڈی شامل ہوتے ہیں۔ 5 Superfoods That Help Increase Fertility in Women

ABOUT THE AUTHOR

...view details