چنئی: تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران COVID-19 کے 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے محکمہ صحت میں افراتفری کا ماحول ہے اور تمام ضلع صحت افسران کو الرٹ کر دیا ہے۔ اس وقت ریاست میں فعال کیسوں کی کل تعداد 2,489 ہے۔ کورونا کے نئے معاملے سامنے آنے کے بعد وزیر صحت ما سبرامنیم نے کہا تھا کہ ریاست میں کووڈ-19 کے رہنما خطوط صرف اس وقت نافذ کیے جائیں گے جب ایک ہی دن میں 500 یا اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے۔
نئے کیسز کی تعداد 432 ہونے کے ساتھ ہی ریاستی محکمہ صحت نے چوکسی بڑھا دی ہے۔ ریاست کے مختلف ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ میں کووڈ-19 کے پانچ مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین عمان سے اور ایک ایک سنگاپور اور تھائی لینڈ سے یہاں پہنچے تھے۔