وارانسی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں ٹی بی کے 2 لاکھ 70 ہزار مریضوں کو گود لینے کا کام سرکاری سطح پر کیا گیا ہے، جن میں سے 70 فیصد مریض بیماری سے پاک ہو کر آج صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور گورنر آنندی بین پٹیل کی موجودگی میں وارانسی کے رودراکش کنونشن سنٹر میں عالمی ٹی بی ڈے کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سمینار 'ون ورلڈ ٹی بی سمٹ' سے خطاب کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی بی کے مریضوں کو غذائی امداد کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ڈی بی ٹی کے ذریعے اب تک 422 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ ہم یوپی کی 25 کروڑ آبادی کو صحت مند رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آج ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر میدان میں مضبوط بن کر ابھرا ہے۔ 2.70 لاکھ ٹی بی کے مریضوں کو گود لیا گیا ہے۔ 70 فیصد مریض بیماری سے پاک بھی ہو چکے ہیں۔ تین روزہ سیمینار کے افتتاحی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر میں کاشی میں اس پروگرام کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔