اردو

urdu

مغربی بنگال: بیربھوم ضلع میں کانگریس کا احتجاج

By

Published : Nov 21, 2020, 10:41 PM IST

ضلع کانگریس صدر ملٹن رشید کی قیادت میں کانگریس کے حامیوں نے بیربھوم ضلع میں لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے مطالبے کو لے کر اسٹیشن منیجر کا گھیراؤ کیا۔

مغربی بنگال: بیربھوم ضلع میں کانگریس کا احتجاج
مغربی بنگال: بیربھوم ضلع میں کانگریس کا احتجاج

مغربی بنگال میں گزشتہ 11 نومبر سے ساڑھے سات مہینوں کے لمبے انتظار کے بعد لوکل ٹرین کی خدمات بحال ہو گئی لیکن ریاست کے مختلف اضلاع میں اب بھی لوکل ٹرین خدمات معطل ہیں، جن میں بیربھوم ضلع بھی شامل ہے۔ اس کے سبب مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وہیں کانگریس کے رکن اسمبلی ملٹن رشید کی قیادت میں کانگریس کے حامیوں نے لوکل ٹرین کی خدمات بحال کرنے کے لئے احتجاجی جلوس نکالا۔

ملٹن رشید کی قیادت میں احتجاجی جلوس رامپورہاٹ شہر سے گزرتے رام پور ہاٹ اسٹیشن پہنچا۔ جلوس میں کانگریس کے حامیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی شامل تھے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی ملٹن رشید کا کہنا ہے کہ 'ساڑھے سات مہینوں کے بعد کولکاتا سمیت دیگر اضلاع لوکل ٹرین خدمات بحال ہو سکتی ہے تو بیربھوم ضلع میں کیوں نہیں۔ بیربھوم ضلع میں رہنے والے لوگوں کو لوکل ٹرین کی خدمات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعلی ممتابنرجی کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔'

ملٹن رشید کے مطابق 'اگر جلد لوکل ٹرین خدمات بحال نہیں ہوتی ہے تو ریاستی سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔ ہمارے ساتھ ضلع کے لوگوں کی پوری حمایت حاصل ہے۔'

واضح رہے کہ ساڑھے سات مہینوں کے بعد گزشتہ 11 نومبر سے کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں لوکل ٹرین خدمات بحال ہو چکی ہیں لیکن اب بھی بیشتر اضلاع میں لوکل ٹرین خدمات بحال نہیں ہو سکی ہے اس سے عام لوگوں کو اب بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details