مغربی بنگال میں شمالی دیناج پور کے رائے دیگھی علاقے میں گزشتہ شب گائے چور کے شبہ میں لوگوں نے ذہنی طور پر معذور ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا، Youth Murdered on Suspicion of Cow Theft معاملے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی رائے گنج پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرن دیگھی کے دیش موہن پنچایت کے آم تلہ علاقے کے رہنے والے ضمیرالدین اپنے ماما کے گھر تفریح کے لئے آیا تھا، دو دن بعد اس کو گھر واپس لوٹنا تھا لیکن رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ضمیرالدین سائیکل لے کر اپنے گھر کے لئے روانہ ہوگیا، راستے میں چار سے پانچ لوگوں نے اس سے اتنی رات میں گھر سے نکلنے کی وجہ پوچھی لیکن ذہنی طور پر معذور ہونے کی وجہ سے اس نے کوئی معقول جواب نہیں دیا جس بعد مقامی باشندوں نے ضمیرالدین کی زبردست پٹائی کی جس اس کی موت واقع ہوگئی
Youth Murdered on Suspicion of Cow Theft: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا قتل - Murder of youth in North Dinajpur
شمالی دیناج پور کے رائے گنج علاقے میں گائے چور کے شبہ میں لوگوں نے ایک ذہبی طور پر معذور نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل Youth Murdered on Suspicion of Cow Theft کر دیا، موقع پر پہنچی پولیس نے واقعات میں ملوث پانچ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا قتل
اس معاملے میں شمالی دیناج پور (رائے گنج) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد صنا اختر نے بتایا کہ ذہنی طور پر معذور نوجوان کو اس طرح پیٹ پیٹ کر قتل کر دینا نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے، اس معاملے میں اب تک پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔