اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder Of Shekh Arman: پانی ہٹی علاقے میں شیخ ارمان کا قتل - ETV BHARAT URDU

شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی علاقے میں ایک اور نوجوان کو چاقو مار کرموت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ ایک ہفتے میں اسی علاقے میں قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔ Murder Of Shekh Arman

مغربی بنگال:پانی ہٹی علاقے میں شیخ ارمان کا قتل
مغربی بنگال:پانی ہٹی علاقے میں شیخ ارمان کا قتل

By

Published : Mar 19, 2022, 9:18 PM IST

گزشتہ ایک ہفتے میں شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی کے اسی علاقے میں قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔ ذرائع کے مطابق پانی ہٹی علاقے میں شیخ ارمان نام کے ایک 35 سال کے شخص کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔other youth murder at panihati area

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شیخ ارمان کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ چند روز قبل مقتول شیخ ارمان جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔وہ قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس معاملے میں چھینی نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی پی آئی ایم اور بی جے پی نے بیرکپور سب ڈویژن میں مسلسل قتل کی واردات کے خلاف احتجاج کیا گیا اور لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے گئے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی علاقے میں گزشتہ اتوار کو ترنمول کانگریس کے کاونسلر انوپم دتہ کو پوائنٹ بلینک سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔



ترنمول کانگریس کے مقتول کاونسلر انوپم دتہ کے قتل معاملے کا معمہ سلجھا ہی نہیں تھا کہ آج شیخ ارمان نام کے شخص کو چاقو مار کر سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details