اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cheated 24 Girls فرضی شناختی کارڈ کے ذریعہ 24 لڑکیوں کو جھانسہ دینے والا نوجوان گرفتار - شادیاں کرنے کا معاملہ

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ کے تحت قاضی پاڑہ علاقے سے پولیس نے ایک نوجوان کو فرضی شناختی کارڈ کی بدولت رہاست کے مختلف اضلاع میں رہنے والے 24 لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ بازی کی ہے۔پولیس خود 18 سالہ نوجوان کودیکھ کرحیران رہ گئی ۔Youth Make 24 Marriage

فرضی شناختی کارڈ کی بدولت 24 لڑکیوں کو جھانسہ دینے والا نوجوان گرفتار
فرضی شناختی کارڈ کی بدولت 24 لڑکیوں کو جھانسہ دینے والا نوجوان گرفتار

By

Published : Sep 30, 2022, 2:26 PM IST

باراسات:مغربی بنگال کے شمالی 24پر گنہ کے باراسات تھانہ علاقے کا رہنے والا 18 سال کا نوجوان کے ایک نہیں ،دو نہیں تین نہیں چار بھی نہیں بلکہ 24 لڑکیوں کے ساتھ دھوکہ بازی کرنے کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ Youth Make 24 Marriage With Fake Documents In North 24 PGS ,Arrest From Barasat In Bengal

فرضی شناختی کارڈ کی بدولت 24 لڑکیوں کو جھانسہ دینے والا نوجوان گرفتار

ذرائع کے مطابق حسب الحسین نام کا ایک نوجوان نے مرشدآباد ضلع کے فراکا کی رہنے والی ایک لڑکی سے شادی کی ۔لڑکی کے گھر والوں کو نوجوان نے خود کو یتیم بتایا۔شادی کے بعد وہ شناختی کارڈ بنوا کر مرشدآباد میں ہی رہنے لگا۔سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا کہ نوجوان اچانک لاپتہ ہوگیا۔

لڑکی نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی شکایت فراکا تھانے میں درج کرائی ۔پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی۔چند دنوں کے بعد باراسات تھانے کی پولیس اس معاملے کی تفتیش شروی کی۔باراسات تھانے کی پولیس کو پتہ چلا ہے کہ نوجوان قاضی پاڑہ میں واقع اپنے گھر میں موجود ہے ۔

پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے نوجوان کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے پولیس کو جو بتایا اس سے تمام لوگ حیرت میں پڑ گئے۔پولیس نے کہاکہ حسن الحسین جہاں جاتا تھا وہاں شناختی کارڈ بنا کر رہتا تھا۔شناختی کارڈ کی بنیاد پر لوگ اسے مقامی باشندہ سمجھنے لگتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Mayawati On PFI Ban پی ایف آئی جیسی دیگر تنظیموں پر بھی پابندی لگنی چاہیے

پولیس نے مزید کہاکہ غلط کرنے والا کسی نا کسی دن پکڑا جاتا ہے۔فراکا میں رہنے والی اس کی بیوی نے اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ۔اس کے بعد ہی سارا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔نوجوان نے فرضی کارڈ کی بدولت 24 شادیاں کر رکھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حسب الحسین مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ بہار میں بھی کئی شادیاں کر رکھا ہے۔نوجوان اب تک کل 24 خواتین کے ساتھ دھوکہ بازی کر چکا ہے۔ سب کو اسی طرح دھوکہ دیا ہے۔Youth Make 24 Marriage With Fake Documents In North 24 PGS ,Arrest From Barasat In Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details