اردو

urdu

ETV Bharat / state

موبائل چوری کے الزام میں نوجوان کا قتل - آفیسر انچارج مہدالاسلام

مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ علاقے میں ایک نوجوان کو موبائل چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے الزام میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Young man killed for stealing mobile phone
موبائل چور ی کے الزام میں نوجوان کا قتل

By

Published : Nov 16, 2020, 10:03 PM IST

مغربی بنگال میں ایک شخص موبائل چوری کے شبہ میں ہجومی تشدد کے شکار ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے بھوانی پور کے ہلدیہ علاقے کا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھوانی پور علاقے میں چند لوگوں نے ایک شخص کو موبائل چوری کے الزام میں پکڑ کر بے رحمی سے پٹائی کردی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ شخص کو نیم مردہ حالت میں ہلدیہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نوجوان کی حالت مزید بگڑنے پر مدنی پور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا کہ اس کی موت ہو گئی۔

بھوانی پور تھانے کے آفیسر انچارج مہدالاسلام خان نے کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت عبدالریشد کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرشید پارکنگ میں ملازمت کرتے تھے۔ چند لوگوں نے موبائل چوری کے الزام میں پکڑ کر پٹائی کر دی۔

آفیسر انچارج کے مطابق عبدالرشید کے غیر ارادتاً قتل کے الزام میں شیخ محبوب، شیخ شمیم اور شیخ رمضان نام کے تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ موبائل چوری کے شبہ میں اس واردات کو انجام دیا گیا ہے یا پھر اس کے پیچھے اور کوئی وجہ ہے۔

دوسری طرف مقتول عبدالرشید کی بیوی رومانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کا قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے چند روز قبل موبائل خریدا تھا۔ کل رات ان کے موبائل پر نامعلوم نمبروں سے فون کیا جا رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details