علی پور دوار (مغربی بنگال): مغربی بنگال کے علی پور دوار کلچینی بلاک کے یورپی کلب گراؤنڈ میں ایک درخت کو گزشتہ سات ماہ سے زیادہ عرصے سے ایک آؤٹ ڈور تیری لائبریری کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جہاں ہر اتوار کو بچے اور بڑوں جمع ہوتے ہیں۔Young Man Century Old Siris Tree Into Out Door Library In Alipurdaur
کلچینی سے تعلق رکھنے والے نمیش لاما نامی 25 سال کا ایک ایک نوجوان اپنے دوستوں کی مدد سے ٹری لائیبریری چلاتے ہیں۔ ان کا مقصد نوجوان ذہنوں کی نشوونمائی میں مدد کرنا ہے۔
نیمش لاما نے کہا کہ پہلے جب میں اس یورپی میدان میں آیا کرتا تھا یا میدان کے پاس سے گزرتا تھا تو میں درخت کے نیچے لوگوں کو جوئے میں مصروف دیکھتا تھا، اس سے کیسے نجات حاصل کی جائے، یہ سوچ کر پریشان تھا۔میں نے سوچا کہ کیا وہ شراب اور کھانے کے لئے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ پھر ہم ایک اچھے مقصد کے لئے اکٹھے کیوں نہیں ہو سکتے؟ اس لئے میں نے اپنے دوستوں کو اکٹھا کیا اور یہ پہل کی۔