مالدہ:مغربی بنگال کے ہریش چندر پور تھانہ کے تحت بلاک ون کے مہندر پور گاؤں پنچایت میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اتر پردیش کی رہنے والی ایک خاتون جمعرات کی صبح اپنے عاشق کے گھر کے دروازے پر آ پہنچی۔ مقامی باشندے کچھ سمجھ پاتے کہ وہ دھرنے پر بیٹھ گئی۔ Young Lady At Lovers Doostep In Malda Straight From Uttar Pradesh
ذرائع کے مطابق خاتون اتر پردیش کے بجنور ضلع کے مندبر تھانہ علاقے کی رہنے والی ہے۔ ہریش چندر پور کے مہندر پور گاؤں پنچایت علاقہ میں خاتون کے بھائی کا گھر ہے۔ تین سال قبل وہ اپنے بھائی کے گھر آئی تھی۔ گاؤں کے ایک نوجوان ابراہیم علی سے اس کی ملاقات ہوئی۔ کچھ ہی عرصے میں خاتون کے نوجوان کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار ہو گئے۔
ابراہیم علی اور لڑکی کے درمیان ملنے کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ عرصے تک جاری رہا۔ رشتہ گہرا ہونے کے بعد نوجوان لڑکی سے ملنے کے لئے کئی بار بجنور گیا۔ ابراہیم اسے بجنور سے دہلی کے ایک ہوٹل میں لے آیا وہاں 19 دن رہنے کے بعد دونوں اجمیر شریف چلے گئے۔ کچھ دن وہاں رہنے کے بعد ابراہیم لڑکی کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔