کولکاتا:سال 2023 گزرنے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔کھیل کی دنیا بالخصوص کرکٹ کے مقابلوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ریکنگ میں بادشاہت برقرار رکھی۔رواں سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے سب سے خاص بات یہ رہی ہے کہ نوجوان کرکٹروں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
2023 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کئی اعتبار سے اہمت کا حامل رہا۔رواں سال ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹروں نے نا صرف اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کا بھی عزم کا اظہار کیا۔ان کھلاڑیوں میں شبھمن گل،رینکو سنگھ،ریتو راج گائیگواڈ،یشسوی جیسوال، تلک ورما،محمد سراج اور اویس خان کی کارکردگی نمایاں رہیں۔
شبھمن گل:ہندوستان کی جانب سے اننگ کی شروعات کرنے والے شبھمن گل نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آئی پی ایل میں ان کے بلے نے خواب اگلا۔کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں بھی شبھمن گل نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں سبھمن گل نے کمال کے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی عمدہ بلے بازی سے ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔
یشسوی جیسوال:یشسوی جیسوال انڈیا اے کی نمایندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے دروازے سے دستک دی۔انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ٹیسٹ مقابلوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ان کی شاندار کارکردگی کے سبب انہیں ون ڈے اور ٹی 20 کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
رینکو سنگھ:گزشتہ آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کی جانب سے کھیلتے ہوئے چھکوں کی بارش کرکے ٹیم کی جیت دلانے والے رینکو سنگھ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب رہے۔اس کے بعد رینکو سنگھ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا۔انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کی کوشش کی۔اس کے بعد رینکو سنگھ کو ٹی 20 کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا گیا۔