اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: یوم عاشورہ عقیدت کے ساتھ منایا گیا - اردو نیوز بنگال

ریاست کے تمام اضلاع میں یوم عاشورہ کے موقع پر مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن پر عمل کیا گیا۔

مغربی بنگال: یوم عاشورہ عقیدت کے ساتھ منایا گیا
مغربی بنگال: یوم عاشورہ عقیدت کے ساتھ منایا گیا

By

Published : Aug 20, 2021, 10:20 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ یوم عاشورہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس درمیان سخت سکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

مغربی بنگال: یوم عاشورہ عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کولکاتا سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج،گارڈن ریچ، بھانگوڑ، کینگ، ہوڑہ ضلع کے ٹیکہ پاڑہ، شیب پور، میدان، گھشڑی، ہگلی ضلع کے رشڑیہ، قاضی پاڑہ، تیلنی پاڑہ، ہگلی امام باڑہ، شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی، ٹیٹاگڑھ، بیرکپور، گیارولیا، جگتدل، کانکی نارہ، حاجی نگر، حالی شہر، مارواڑی کر وغیرہ مسلم اکثریتی علاقوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ یوم عاشورہ منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات سخت

اس کے علاوہ ندیا، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور، مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور جیسے مسلم اکثریتی اضلاع میں یوم عاشورہ کا اہتمام کیا گیا۔

ریاست کے تمام اضلاع میں یوم عاشورہ کے موقع پر مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن پر عمل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details