حیدرآباد: پانی زندگی کے لئے سب سے اہم اور امرت ہے۔ اس کے بغیر زندگی قائم نہیں رہ سکتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں یہ پانی کو پینے اور مختلف کاموں کے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن بچند افراد کے گھروں میں چوبیسوں گھنٹہ پانی بہنے کے سبب برباد ہوتا ہے۔لیکن دنیا بھر میں اب بھی ایک بہت بڑی آبادی ہے جسے پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہر چار میں سے ایک یعنی دو ارب افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
پانی کا عالمی دن ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے تاکہ پینے کے صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور عالمی سطح پر پانی کے بحران کے بارے میں شعور پیدا کیا جا سکے۔ اس دن کا مقصد پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) کے حصول کی حمایت کرنا ہے جو 2030 تک سب کے لئے پینے کے پانی اور مختلف کاموں کے لئے استعمال کو یقینی بناتا ہے۔
پانی کا عالمی دن لوگوں کو پانی سے متعلق مسائل جیسے آبی آلودگی، پانی کی قلت، صاف صفائی کی کمی اور ناکافی پانی سے آگاہ کرنے کے لئے منایا جاتا ہے اور لوگوں کو میٹھے پانی کے وسائل کو پائیدار طریقے سے سنبھالنے کی ترغیب دینا ہے۔ سال 2023 میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا موضوع تھا "پانی اور صفائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے تبدیلی کو لے کر مہم کو تیز کرنا۔