کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے محض چند كلومیٹر كی دوری پر بنگال كا سب سے قدیم ہوڑہ ضلع واقع ہے۔ كولكاتا اور ہوڑہ کے درمیان ہگلی ندی واقع ہے۔ ندی کے اس پار ہوڑہ اسٹیشن ہے جو بھارت کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ World 2nd deepest under ground metro line under construction in Howrah
ہوڑہ اسٹیشن کے بالکل نیچے زیر زمین میٹرو اسٹیشن کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس کی گہرائی تقریباً 33 میٹر ہے۔ ہانگ کانک میں سے زیر زمین میٹرو اسٹیشن کی گہرائی 60 میٹر ہے۔ ہانگ کانگ میٹرو کو دنیا کی سب سے گہری اسٹیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ہانگ کانگ کے بعد ہوڑہ اسٹیشن زیرِ زمین تعمیر دنیا کا دوسرا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن ہو گا۔ کولکاتا کو تاریخی ضلع ہوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو لائن ہگلی ندی کے نیچے سے چلے گی۔
بھارت میں اس قسم کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔ کل 14.8 کلومیٹر ایسٹ ویسٹ پروجیکٹ میں 8.90 کلومیٹر پروجیکٹ زیرِ زمین ہے جب کہ 5.70 کلومیٹر سڑک کے اوپر ہے۔ اس میں کل 12 اسٹیشن ہوں گے۔
کولکاتا میٹرو ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ پروجیکٹ اگلے سال 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے سال جنوری تک مسافروں کو ہوڑہ میدان تک میٹرو خدمات حاصل ہو سکتی ہیں۔ ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ شاندار تاریخی منصوبہ ہے۔