مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ایک میٹنگ میں غیر مستقل مزدوروں نے ریاستی وزراء کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
وزراء کے خلاف مزدوروں کا احتجاج - وزیراعلی ممتا بنرجی
کولکاتا کے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ایک میٹنگ میں غیر مستقل مزدوروں نے ریاستی وزراء کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
اس میٹنگ میں ریاست کے کئی اعلیٰ رہنما اور وزراء موجود تھے۔ وہیں اسٹیڈیم کے باہر مشتعل غیر مستقل مزدوروں نے احتجاج کے دوران آپے سے باہر ہو گئے اور مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے باہر لگے پوسٹرز پھاڑ ڈالے۔
اس دوران وزیر فرہاد حکیم، وزیر سدھن پانڈے، وزیر شوھن دیب ناتھ چٹرجی، وزیر مولایی گھٹک کو بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مشتعل مظاہرینوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مستقل ملازمت دے، ہم نے وزیراعلی ممتا بنرجی کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کئی بار کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اگر ہماری مطالبہ تسلیم کرتی ہے تو ہم بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔حکومت کو ہمارے مطالبات ماننے ہی پڑیں گے۔