مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میں واقع ریلائنس جوٹ مل کو غیر معائنہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ آج صبح مزدور ڈیوٹی کے لئے جب بھاٹ پاڑہ جوٹ مل پہنچے تو گیٹ کے سامنے ورکس آف سسپنشن کا نوٹس دیکھ کر مشتعل ہو گئے۔ سینکڑوں مزدور جوٹ مل کے سامنے اکٹھا ہو گئے اور مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ مزدور یونین سے بات چیت کی گئی ہے۔