مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے بعد زیر التوا ترقیاتی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد دوبارہ شروع ہو چکا ہے. اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ مدرسہ اور ہاسٹل کو مزید معیاری بنانے پر کام جاری ہے اور ممکن ہے کہ چند مہینوں کے دوران مکمل ہو جائے گا. MLA Zakir Hussain Says we Should Work on Madarasa Hostel
مدرسہ اور ہاسٹل کو مزید معیاری بنانے کا کام دوبارہ شروع ہوگا، رکن اسمبلی ذاکر حسین رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ مرشدآباد ضلع میں ترقیاتی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری تھا لیکن بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے انہیں بیچ میں ہی روکنا پڑا تھا. انہوں نے کہا کہ اب چونکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں اور اگلے دس مارچ کو تمام میونسپلٹیوں میں نومنتخب کاونسلرز کی حلف برداری کی تقریبات ہونے والی ہے. ان کا کہنا ہے کہ ضلع کے بیشتر مدرسوں کے جدیدکاری کا کام دوبارہ شروع کیا ہے. اس کے ساتھ ہاسٹل کو بھی معیاری بنانے کا کام جاری ہے. ریاستی وزیر کے مطابق ضلع کے مختلف مدرسوں میں بیرون ریاستوں سے بھی لڑکے لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے یہاں آتے ہیں. ان بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری سہولیات بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں حال ہی میں ختم ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور اور جنگی پور میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں جیت درج کی ہے. یہ پہلا موقع ہے ادھیر رنجن چودھری کی قیادت والی پردیش کانگریس کو اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا ہے.