مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ میں واقع میٹیا برج (metiaburz) میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔ تاریخی شہر میٹیابرج میں بڑے جانوروں کی سب سے بڑی مندی لگتی ہے۔ مندی سے چند میٹر کی دوری پر قربانی کے دوران استعمال ہونے والے لکڑی کا کندا کا کاروبار بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ Wood business in Metiabruz on Eid ul Adha
جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر تھانہ علاقے میں بنگلہ زبان بولنے والے مسلمانوں کی تقریباً 80 فیصد آبادی ہے۔ اس علاقے سے تقریباً پچاس سے زائد کاروباری لکڑی کا کندا فروخت کرنے کے لیے اپنی اپنی دکانیں لگائیں ہوئے ہیں۔' عیدالاضحیٰ سے تقریباً پندرہ سے اٹھارہ دنوں قبل جے نگر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والے مسلمان لکڑی کے کُندے کی دکان لگاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر کاروبار کرکے گھر واپس لوٹتے ہیں۔
لکڑی کے کندے کے کاروباریوں کو اس سال کاروبار میں بہتری کی امید ہے کیونکہ اس مرتبہ بغیر کسی بندش کے تہوار منانے کی تیاری کی جاری ہے۔ گزشتہ دو سال لاک ڈاؤن کے سبب کاروبار پوری طرح سے ٹھپ رہا تھا۔