بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں شاہین اولڈ کیمپس میں محفل نساء کی جانب سے شائشتہ ناز کی صدارت میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مہمانان نے موجودہ دور میں خواتین کو تعلیم یافتہ اور خود کفیل بنانے پر زور دیا۔ڈاکٹر سیمہ کلثوم نے تقریب می مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس سے قبل جلسہ کا آغاز جویریہ کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر محفل نساء شاخ بیدر کی رکن افشاں فاطمہ نے کہا کہ ہر سال 8 مارچ کے دن کو عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے آج ہم نے ہماری تنظیم محفل نساء کی جانب سے تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔تقریب کے انعقاد کا مقصدخواتین میں تعلیمی اور خود کفیل بنانے کو لے کر زور دیا گیا۔
اس اجلاس میں تمام مہمان خصوصی معزز خواتین نے خواتین کی اہمیت و افادیت پر روشی ڈالی۔بیدر کے شاہین کالج کی معلمہ شائشہ ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں وہ دنیا کے کسی بھی مذہب نے نہیں دیا ہے ۔ گزرے زمانے میں خواتین پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے جاتے تھے مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہ دنیا میں تشریف لانے کے بعد خواتین پر جاری ظلم پر روک لگی۔ خواتین کو تمام حقوحق دئیے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کے حقوق سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا۔