اردو

urdu

دوارے سرکار کیمپ کے دوران بدنظمی پر خواتین کی برہمی

جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج کے برجونالہ علاقے میں دوارے سرکار کیمپ کے دوران خواتین نے بدنظمی پر ناراضگی ظاہر کی، جب کہ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی سراہا۔

By

Published : Sep 7, 2021, 9:00 PM IST

Published : Sep 7, 2021, 9:00 PM IST

womens angered over mismanagment during douare sarkar camp in south 24 pgs
دوارے سرکار کیمپ کے دوران بدنظمی پر خواتین کی برہمی

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کو تمام اضلاع کے عوام تک پہنچانے کی کوشش ہے۔ اس درمیان ریاست کے مختلف اضلاع سے دوارے سرکار کیمپ کے دوران بدنظمی اور افراتفری مچنے کی بھی شکایت موصول ہوتی رہی ہے۔ دوسرے اضلاع کی طرح جنوبی 24 پرگنہ کے 141 نمبر وارڈ میں بھی دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بارش کے باوجود کیمپ میں کام کاج جاری رہا۔

ویڈیو
برجونالہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کے لیے دوارے سرکار کیمپ کی قطار میں کھڑی خواتین نے بدنظمی کی شکایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی سراہا۔ قطار میں کھڑی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کے لیے دوارے سرکار کیمپ میں آئی ہیں، لیکن صحیح طریقے سے انتظامات نہیں ہونے کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کے لیے دوارے سرکار کیمپ میں آنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ صبح چھ بجے سے ہی لائن میں کھڑی ہیں دن کے دو بج چکا ہے لیکن وہ ابھی تک کاؤنٹر تک پہنچ نہیں پائیں ہیں۔' ایک خاتون نے کہاکہ وہ ہر ضروری ترقیاتی منصوبوں سے جڑنا چاہتا ہے، وہ بھی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں لیکن اس کے لیے کافی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'انہوں نے کہاکہ وہ صبح چار بجے شواستھی کارڈ (پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کارڈ ) کے لیے آئی ہیں گھنٹوں گزر جانے کے بعد بھی وہ کاؤنٹر تک پہنچ نہیں سکی ہیں'۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ عام لوگ میں بھی زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت کیمپوں کے انعقاد کے دوران جواتین کی ریکارڈ بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details