Women Protest against Cut Money in Malda: کنیا شری ترقیاتی منصوبے کے لئے رشوت مانگنے پر خواتین کا احتجاج - کنیا شری مغربی بنگال کی ترقیاتی اسکیم
مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے ایک نمبر بلاک میں کنیا شری ترقیاتی منصوبے کے لئے رشوت مانگنے پر خواتین نے سرکاری ڈاٹا ایجنٹ کے خلاف احتجاج کیا اور بی ڈی او سے شکایت کی۔ Women Protest against Cut Money in Malda
مغربی بنگال: مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے ایک نمبر بلاک میں کنیاشری ترقیاتی منصوبے کے لئے کٹ منی (رشوت) مانگنے پر خواتین نے سرکاری ڈاٹا ایجنٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی ڈی او سے شکایت بھی کی۔ Women Protest against Cut Money in Malda
ذرائع کے مطابق ہریش چندر پور کے ایک نمبر میں رہنے والی خواتین نے سرکاری ڈاٹا ایجنٹ مومن شیخ کے خلاف مغربی بنگال کی ترقیاتی اسکیم کنیاشری کے لیے پانچ پانچ ہزار بطور کٹ منی (رشوت) لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ خواتین نے سرکاری ڈاٹا ایجنٹ کے خلاف ہریش چندر پور کے ایک نمبر کے بی ڈی او سے شکایت کرتے ہوئے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ خواتین نے کہا کہ ڈاٹا ایجنٹ مومن شیخ کوئی بھی کام کرنے کے لئے کٹ منی مانگتے ہیں۔ نہیں دینے پر کام کو آگے نہیں بڑھاتے ہیں۔ یہ سلسلہ آج سے نہیں مہینوں سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی او سے ملاقات کرکے انہیں تحریری طور پر شکایت درج کرائی ہے اور ان کے خلاف کارروائی یا پھر تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔
حبیب الرحمن نام کے ایک شخص نے کہا کہ ڈاٹا ایجنٹ کے خلاف اس سے پہلے بھی شکایت کی گئی تھی لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اور یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنیا شری مغربی بنگال کی ترقیاتی اسکیم ہے۔ اس کے لئے کسی سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو کوئی کٹ منی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔