ریاستی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک لکشمی بھنڈار اسکیم سب سے مقبول اور گھریلو خواتین کی پہلی پسند بن چکی ہے۔ خواتین نے لکشمی بھنڈار منصوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں دوارے دوارے سرکار کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا جارہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے توپسیا میں واقع اولاد حسین اسلامک اکاڈمی کے گراؤنڈ میں منعقد دوارے سرکار کیمپ کے دوران گھریلو خواتین سے بات چیت کی اور اس ضمن میں ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
گھریلو خواتین نے کہا کہ وہ صرف اور صرف لکشمی بھنڈار منصوبے کے لیے ہی دوارے سرکار کیمپ میں آرہی ہیں۔ اس منصوبے کا حصہ بننے سے دو فائدے ہیں۔ پہلا ریاستی حکومت کی جانب سے ہر مہینہ پانچ سو روپے مل جائیں گے اور دوسرا ایک ہی دن میں بینک میں اکاؤنٹ کھل جاتا ہے۔