اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ambulance Syndicate ایمبولینس سینڈیکٹ کی وجہ سے ایک مریضہ کی جان چلی گئی - ایمبولینس سینڈیکیٹ راج

مرشدآباد ضلع کے سالار میں ایمبولینس سینڈیکیٹ راج نے ایک خاتون مریضہ کی جان لے لی۔ رشتہ داروں کے جان پہچان کے ایک ایمبولینس کو کرائے پر بلانے پر ایمبولینس یونین کے اراکین اتنا غصہ ہوگئے کہ انہوں نے مریضہ کے منہ پر لگا گیس ماسک نکال دیا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔

ایمبولینس سینڈیکٹ کی وجہ سے ایک مریضہ کی جان چلی گئی
ایمبولینس سینڈیکٹ کی وجہ سے ایک مریضہ کی جان چلی گئی

By

Published : May 17, 2023, 10:49 AM IST

مرشدآباد: عام طور پر ایمبولینس مریضوں کو ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتالوں تک لے جانے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں ایمبولینس خدمات بھی سینڈیکیٹ کی نذر ہو گئی ہے۔ ایمبولینس خدمات کے خلاف یکے بعد دیگر شکایات سامنے آرہی ہیں۔ کالی چک کے بعد اب مرشد آباد کے سالار میں ایک مریضہ ایمبولینس سنڈیکیٹ کی بھینٹ چڑھ گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایمبولینس سینڈیکیٹ راج سے جڑے مبینہ قاتلوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق 42 سالہ چندا تارا بی بی نام کی ایک مریضہ کو پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعہ سالار سے کولکاتا کے کمانڈ ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ چندارا بی بی کو ڈائیلاسز کی ضرورت ہے۔ مریضہ کو پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال لے جانے کی بات ایمبولینس سینڈیکیٹ راج کے اراکین کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے مریضہ کو نہ صرف ہسپتال سے روکا بلکہ ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔

چونکہ خاتون کا شوہر فوجی اس لیے اسے کولکاتا کے کمانڈ ہسپتال ریفر کیا گیا۔ اہل خانہ نے اپنی جان پہچان والے ایک ایمبولینس ڈرائیور کی خدمت حاصل کی۔ یہ بات ایمبولینس ڈرائیوروں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مریضہ کو ایمبولینس سے اتار دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ باہر سے ایمبولینس کو کرائے پر نہیں لیا جا سکتا ہے جو ایمبولینس قطار میں کھڑی ہیں، ان میں سے ہی کسی کو کرائے پر لیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Explosion In Egra Cracker Factory مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں ہوئے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی

اس واقعہ کے بعد مریضہ کے رشتہ داروں نے ایمبولینس کے تین ڈرائیوروں عارف شیخ، ضیارالشیخ اور سونی شیخ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ مقامی تھانے کی پولیس کی جانب سے قصورواروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی بنگال میڈیکل کالج میں ایمبولینس نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنے مردہ بچے کی لاش کو بیگ میں رکھ 200 کیلو میٹر کا سفر طے کیا تھا، کیونکہ ایمبولینس والوں نے اس غریب سے آٹھ ہزار روپے کرائے مانگے تھے جسے وہ ادا کرنے کے اہل نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details