مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے چندر کونا میونسپلٹی کے کاشی گنج میں ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون شادی کے لئے لڑکے کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئی۔ کاشی گاؤں بلاک میں خاتون، عاشق کے شادی سے انکار کرنے پر گلے میں پلے کارڈ ڈال کر اس کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھی گئی۔ Protest in Front Of Lover's House
Protest in Front Of Lover's House: شادی سے انکار پر عاشق کے گھرمعشوقہ کا دھرنا - کاشی گنج میں حیران کر دینے والا واقعہ
مشرقی مدنی پور ضلع کے چندر کونا میونسپلٹی کے کاشی گنج میں انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون نے گلے میں پلے کارڈ ڈالا اور عاشق کے گھر کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دینا شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عاشق نے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے خاتون اُس کے گھر کے سامنے بیٹھ گئی۔Protest in Front Of Lover's House
![Protest in Front Of Lover's House: شادی سے انکار پر عاشق کے گھرمعشوقہ کا دھرنا Protest in Front Of Lover's House](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15856380-725-15856380-1658139237739.jpg)
یہ بھی پڑھیں: Lover Commits Suicide in Front of Girlfriend: ایک خط نے کھولا عاشق کی موت کا راز
خاتون نے لڑکے پر پیسے کے لین دین اور دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا اور مقامی تھانے میں دھوکہ دہی کی شکایت بھی درج کرائی ہے۔ خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ (لڑکا) شادی کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو وہ تمام شکایت واپس لے سکتی ہیں۔ وہیں دوسری جانب جوان مجیب چودھری کی بہن مہرالنسا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا بھائی اس لڑکی کو بہن کی نظروں سے دیکھتا ہے۔Protest in Front Of Lover's House