کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں رہنے والی اتر پردیش کی خاتون کی ڈینگی کے سبب موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ارچنا دیوی کے پلیٹ لیٹس کافی کم ہو گیا تھا جس کے سبب انہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ انہیں چھ اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 24 گھنٹے کے اندر ہی ان کا انتقال ہو گیا۔Woman From Uttar Pradesh Dies beacuse Of Dengue In kolkata
مغربی بنگال ڈینگی(Dengue In kolkata) کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ کولکاتا، بیدھان نگر، شمالی 24 پرگنہ کے کئی مقامات پر ڈینگی کی صورتحال کافی تشویشناک ہے۔ خوف و ہراس کی یہ صورتحال بدستور جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کو ریاست میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 607 ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں اب تک ڈینگی کے 701 مریض داخل ہیں۔