ہوڑہ:ہوڑہ شہر میں اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ اور پیٹ پیٹ کر مارنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہوڑہ تھانہ علاقہ کے ایم سی گھوش لین میں پلوی گھوش نام کی خاتون نے کل رات اپنے خاندان کے چار افراد پر حملہ کرکے ان کا قتل کردیا۔ یہ حادثہ کل رات تقریبا 10بجے پیش آیا، جب دیباشی اور اس کی زوجہ ریکھا بیت الخلاء کے نل سے پانی بہنے کو لیکر آپس میں بات کر رہے تھے۔ تبھی ملزم خاتون نے ’کٹاری‘ سے پہلے اپنی ساس مادھوی گھوش، پھر بہنوئی دیباشیش اور ان کی زوجہ پر حملہ کیا اس کے بعد ان کی 13سالہ بچی تیاش کو مار دیا۔ تیاش کے چلانے پر اسے بچانے آئے دو دیگر رشتہ دار بھی اس حملے میں زخمی ہو گئے۔
انھوں نے بتایا کہ خاتون کے حملہ کرنے کے بعد اس کا شوہر دیب راج فرار ہے۔ پولیس نے فرار دیب راج کی تلاش شروع کر دی ہے۔ملزم خاتون کو جمعرات کو ہاؤڑا عدالت میں پیش کیا جا ئے گا۔