اردو

urdu

ETV Bharat / state

زرعی قوانین واپس لینے سے آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا: ادھیر رنجن - زرعی قوانین

مغربی بنگال کانگریس اکائی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو زرعی قوانین کو واپس لے لینا چاہیے۔ اگر حکومت اس قانون کو واپس لے لیتی ہے تو لاکھوں کسان کو پریشانیوں سے نجات مل جائے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔

Withdrawal of farm laws will not break down the sky: Adhir Ranjan Chaudhry
زرعی قوانین واپس لینے سے آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا: ادھیر رنجن چودھری

By

Published : Jan 11, 2021, 7:18 PM IST

زرعی قوانین کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مرکز کی شدید سرزنش کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔


مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا زرعی قوانین پر جو موقف سامنے آیا ہے۔ فی الحال وہ درست ہے۔ آگے کیا ہو گا اس کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کر دینا چاہیے۔

زرعی قوانین واپس لینے سے آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا: ادھیر رنجن چودھری


مرکزی حکومت اگر کسان بل واپس لے لیتی ہے تو لاکھوں کسان کو پریشانیوں سے نجات مل جائے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔


اس سے پہلے بھی زمین بل کو واپس لیا گیا تھا۔ اس وقت نہ زمین پھٹی تھی اور نہ آسمان ٹوٹ پڑا تھا۔ پورا ملک اس قانون کے خلاف ہے۔


ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو روز اول سے اس قانون کی مخالفت میں کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:

حل نہیں نکلا تو زرعی قوانین پر پابندی عائد کردیں گے: سپریم کورٹ

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت تمام کانگریسی رہنما زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


کسان بل کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسے واپس نہیں لے لیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details