جموں و کشمیر کی صورت حال پر گزشتہ دودنوں سےمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی خاموشی پر سوال اٹھ رہے تھے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں ش کا ماننا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعد ممتا بنرجی کی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی آئی ہے اور یہ خاموشی بھی اسی کا حصہ ہے تاہم راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کی تقسیم کولے کر بل پاس ہونے کے 24گھنٹے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنی زبان کھلی ہے۔
ممتا بنرجی جو آج چنئی کے سفر پر ہیں نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر بل پر میرت پر سوال اٹھانے سے کہیں زیادہ اس بل کو جس انداز اور طریقے سے پیش کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔