مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں 16 فروری سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی - 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی-India vs West Indies Series
ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے ٹی - 20 انٹرنیشنل سیریز کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے. سیریز کے ساتھ بنگال میں کھیل کود کی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
India vs West Indies ODI Series: بھارت اور ویسٹ انڈیز ٹی-20 سیریز کے ساتھ بنگال میں کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحالی کا امکان - ایڈن گارڈن میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا مقابلہ
مغربی بنگال میں 16 فروری سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی-20 سیریز سے بنگال میں کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوجائیں گی. India vs West indies ODI Series
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیمز اور فٹ بال گراؤنڈ میں 75 فیصد شیدائیوں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے. اس کے ساتھ ہی حکومت نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی - 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے دوران شائقین کی موجودگی کو بھی گرین سگنل دے دی گئی۔
کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابھیشک ڈالمیا نے کہا کہ حکومت سے اجازت ملنے کے 16 فروری سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی-20 سیریز کی تیاریوں میں تیزی لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر شائقین کے درمیان کورونا گائیڈ لائن پر عمل سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
-
مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان
دوسری طرف کرکٹ مقابلوں کے بعد بھارت کے مشہور فٹبال ٹورنامنٹ آئی لیگ 22-2021 سیزن کو مارچ کے پہلے ہفتے میں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔