اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Leader Sheikh Shahjahan ترنمول کے رہنما کا سوکنتا مجمدار پر ہتک عزت مقدمہ درج کرنے کا اعلان - رہنما شیخ شنہواز

ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ شہنواز بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ میں دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نے منشیات فروشی کے معاملے میں انہیں زبردستی گھیسٹا ہے۔ TMC Leader Sheikh Shahjahan

ترنمول کانگریس کے رہنما کا سوکنتا مجمدارکے خلاف ہتک عزت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
ترنمول کانگریس کے رہنما کا سوکنتا مجمدارکے خلاف ہتک عزت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

By

Published : Sep 16, 2022, 8:03 PM IST

Updated : Sep 16, 2022, 10:56 PM IST

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ شنہواز نے کلکتہ ہائی کورٹ میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔TMC Leader Sheikh Shahjahan says He Will File Defamation Case BJP Leader Sukanta Majumdar

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رکن پارلیمان سوکتنا مجمدار نے منشیات فروشی کے معاملے میں ان کا نام لے کر انہیں بدنامی کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے جھوٹے الزام میں پھنسانے کی سازش کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کےریاستی صدر سے ایک ہی سوال ہے کہ ان پاس کے ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہے تو کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کرے ۔ورنہ ہتک عزت معاملے کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں

یہ بھی پڑھیں:Political Opponents Aren't Enemies سیاسی مخالفین دشمن نہیں اور سیاست تقسیم پر مبنی نہیں ہوتی ہے، عمر عبداللہ

ان کا کہنا ہےکہ منشیات فروشی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ ایک عام اور شہری کی طرح زندگی گزارتےہیں۔ کس بنیاد پر ان کا نام منشیات فروشی کے معاملے میں گھسیٹا گیا۔اس کے لئے انہیں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ قانون پرپورا بھروسہ ہے۔قانون سے انصاف ملے گی۔ہتک عزت کے معاملے میں انہیں بی جے پی کے رہنما کو جواب دینا پڑئ گا۔لوگوں کو اس کا انتظار رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکنتا مجمدار نے منشیات فروشی کے معاملے کو لے کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا تھا۔اس دوران انہوں نے ترنمول کانگریس کے رہنماوں پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا تھا۔Defamation Case Against BJP Leader Sukanta Majumdar

Last Updated : Sep 16, 2022, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details