کولکاتا:مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر اندر ہونے والے پہنچایت انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں ۔اس سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ریاست کے تمام اضلاع میں ایک بار پھر دوارے سرکار کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔Widows Are Included Into The Laxmi Bhandar Scheme Says CM Mamata Banerjee
اس مرتبہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مغربی بنگال کی خواتین کی پسندیدترقیاتی اسکیم لکشمی بھنڈار میں بیوہ خواتین کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت اب بیواؤں کو بھی ہر ماہ پانچ پانچ سو روپے ملے گا۔
اس سے قبل بیواؤں کو اس اسکیم سے دور رکھا گیا تھا۔لیکن اس مرتبہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خود اس اسکیم کے تحت بیواؤں کو بھی ہر ماہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔