اردو

urdu

ETV Bharat / state

Widow Demands بیوہ کی اپیل پر شوہر کی لاش قبر سے نکالی گئی

مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے ایک نمبر بلاک کے پنچنن گرام میں رہنے والی بیوہ کی اپیل پر ضلع مخسٹریٹ کی نگرانی شوہر کی لاش قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرائی گئی۔Widow Demands

جب بیوہ کی اپیل پرشوہر کی لاش قبر سے نکالی گئی
جب بیوہ کی اپیل پرشوہر کی لاش قبر سے نکالی گئی

By

Published : Sep 17, 2022, 12:02 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کی تحت پنچنن گرام میں ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم مقامی قبرستان پہنچی۔قبر کھود کر شخص کی لاش نکالی گئی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا گیا۔Widow Demands Post Mortem Of Her Husband Dead Body IN maldah

پولیس نے کہا کہ سبینہ خاتون نام کی ایک بیوہ نے اپنے مقتول شوہر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے ضلع مخسٹریٹ سے درخواست کی تھی۔مجسٹریٹ نے قبر کھود کر لاش نکالنے کی اجازت دی۔

پولیس نے مزید کہا کہ مقتول کی شناخت حافظ الاسلام کے طور پر ہوئی ہے۔وہ مچھلی کا کاروبار کرتا تھا۔چھ ستمبر کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس کی موت ہو گئی تھی۔آٹھ ستمبر کو مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت پنچنن گرام میں واقع گھر کے قریب اس کی تدفین کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بیوہ کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کی نعش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔اس کو شبہ ہے کہ اس کے شوہر کا قتل کیا گیا ہے اور اسی بنیاد پر لاش کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:entral University Result Out سینٹرل یونیورسٹیز کامن انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

بیوہ سبینہ خاتون نے کہا کہ ان کے شوہر کی کسی بیماری کی وجہ سے موت نہیں ہوئی ہے۔ان کا قتل کیا گیا ہے۔کاروباری رنجش کی وجہ سے اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی موت کی اصل وجہ بھی سامنے آجائے گی۔انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔Widow Demands Post Mortem Of Her Husband Dead Body

ABOUT THE AUTHOR

...view details