اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین حج کولکاتا کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ - عازمین

عازمین حج کا سعودی عرب کے لیے روانگی کاسلسلہ جاری ہے۔ ریاست مغربی بنگال سے بھی عازمین کی بڑی تعداد ہرسال کولکاتا سے حج کے لیے روانہ ہوتی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین حج کولکاتا کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟

By

Published : Jul 11, 2019, 1:54 PM IST

Updated : Jul 11, 2019, 3:39 PM IST


کولکاتا سے پرواز کرنے والے ہزاروں عازمین میں مغربی بنگال کے علاوہ ایک بڑی تعداد شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین کی ہوتی ہے۔ اس بار بھی شمال مشرقی ریاستوں جن میں آسام، تریپورہ، منی پور، سمیت بہار، اڑیسہ اور جھاڑکھنڈ سے عازمین کولکاتا سے حج کے لئے پرواز کریں گے۔

شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین حج کولکاتا کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟

اس بار کولکاتا سے کل 11 ہزار 823 عازمین کی روانگی ہے جن میں مغر بی بنگال کے 8043، تریپورہ کے106،اڑیشہ کے652،منی پور کے460،جھارکھنڈ کے 646، بہار کے1309اور آسام کے615 عازمین شامل ہیں۔

کولکاتا سے پہلی پرواز 25 جولائی کو ہوگی ۔ پہلی پرواز میں کل 450 عازمین حج جدہ کے لئے شام ساڑھے چھ بجے روانہ ہوں گے۔

ہر سال کولکاتا سے شمالی مشرقی ریاستوں کے عازمین، حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کے لئے کولکاتا سے حج کے لئے جانا آسان ہوتا ہے اور انہیں سہولت بھی ہوتی ہے ۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے ای او سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ بہار اور جھارکھنڈ سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے عازمین کولکاتا کا انتخاب کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں سے ان کو حج کے لئے جانے میں آسانی ہوتی ہے ۔

ریاستی حج کمیٹی کے نظم و ضبط بھی ایک اہم وجہ ہے اس کے علاوہ عازمین کے ٹھہرنے اور اب چیک ان کا انتظام بھی ریاستی حج کمیٹی کے مرکز مدینۃ الحجاج میں ہوتا ہے اور یہاں سے ان کو پائلٹ بس کے ذریعے ایئرپورٹ کے لئے روانہ کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار کولکاتا سے پرواز کرنے والے عازمین کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ایئرلائن کو لیکر ہمیشہ سے شکایت رہتی تھی۔ اس بار کولکاتا سے تمام پروازیں سعودی ایئرلائنز سے ہوگی اور مغربی بنگال کے علاوہ چھ دوسری ریاستوں کےتین ہزار سے زائد عازمین کی روانگی کولکاتا سے ہو رہی ہے ۔

ہماری طرف سے تمام چیزیں بہتر مہیا کرانے کی کوشش ہے اور امید کرتے ہیں کہ سب کچھ انشاءاللہ بہتر ہوگا۔ گزشتہ سال کی طرح ہی عازمین مدینتہ الحجاج راجر ہاٹ سے کریں گے ۔

یہاں پر تمام سہولیات موجود ہیں رہنے کھانے پینے اور نماز پڑھنے کے لئے مسجد بھی موجود ہے امید ہے عازمین کو کسی طرح کی پریشانی نہیں
ہوگی۔

Last Updated : Jul 11, 2019, 3:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details