اردو

urdu

ETV Bharat / state

Partha Chatterjee Friend Arpita Mukherjee: مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کون ہیں؟

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی کے فلیٹ سے کروڑوں روپے برآمد ہونے کے بعد لوگوں میں ارپیتا مکھرجی سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کرنے میں دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ Partha Chatterjee

Partha Chatterjee Friend Arpita Mukherjee
Partha Chatterjee Friend Arpita Mukherjee

By

Published : Jul 23, 2022, 7:16 PM IST

کولکاتا:ارپیتا مکھرجیمغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی علاقے ناک تلہ کی رہنے والی ہیں۔ ان کا اصل مکان بردوان ضلع کے درگاپور میں واقع ہے. ارپیتا مکھرجی نے اپنے کیریئر کی شروعاتماڈلنگ سے کی تھی. وہ 2009 میں اڑیہ اور تامل فلم میں کام کر چکی ہیں۔ کولکاتا کی مشہور سماجی، سیاسی اور فلمی دنیا کی شخصیات سے ان کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ Parthiv Chatterjee with Arpita Mukherjee

مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کون ہیں؟
ناک تلہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کا بھی مکان ہے۔ درگا پوجا کے دوران ارپیتا مکھرجی اور وزیر پارتھو چٹرجی کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد ارپیتا مکھرجی کو پارتھو چٹرجی کے سیاسی پروگرام میں دیکھا جانے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ارپیتا مکھرجی جنوبی کولکاتا میں ہونے والے درگا پوجا کے پروگرام کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔
مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کون ہیں؟
ارپیتا مکھرجی سرکاری اور ترنمول کانگریس کے پروگرامز میں بھی نظر آنے لگیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ساتھ پروگرام کے دوران اسٹیج بھی شیئر کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی ہوئی اور آنے والے دنوں میں اور نئے انکشافات کا انتظار ہے۔ Minister Parthiv Chatterjee Arrested
مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

گذشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ارپیتا مکھرجی کے فلیٹ سے کروڑوں روپے کی برآمدگی کے بعد سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر صنعت پارتھو چٹرجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details